: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ملائیشیا،29اکتوبر(ایجنسی) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کا سامنا جنوبی کوریا سے ہوگا. وہیں ہندوستانی خاتون ٹیم ہفتہ کو جاپان کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی. ہندوستانی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے اور راؤنڈ رابن لیگ میں سب سے اوپر جگہ کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی
ہے.
ہندوستانی ٹیم کے خلاف اب تک صرف چھ گول ہو سکے ہیں جبکہ پانچ میچوں میں ہندوستانی کھلاڑی کل 25 گول داغ چکے ہیں. چھٹی عالمی سیڈ ہندوستانی ٹیم راؤنڈ رابن لیگ میں بھی کوریا سے مقابلہ کر چکی ہے اور یہی واحد ایسا میچ رہا جس میں ہندوستان کو پوائنٹس بانٹنے پڑے تھے.